15 جنوری 2014 - 20:30
وزیرخارجہ محمد جواد ظریف ماسکو پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا بدھ کی شام کو روس کے حکام نے ماسکو ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے دورے ماسکو میں اس ملک کے وزیر خارجہ "سرگئی لاورف" اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات و گفتگو کرینگے۔ "محمد جواد ظریف" بدھ کی صبح اردن سے شام پہنچے تھے جہاں انہوں نے شام کے اعلی حکام منجملہ اس ملک کے صدر "بشار اسد" سے ملاقات کی اور شام کا دورہ مکمل کرکے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" شام کے وزیر خارجہ "ولید معلم" کے ہمراہ روس کے لئے روانہ ہوگئے۔

.......

/169